boyne tannum hookup rules hookup Colmar what is hud hookup app hookup lynchburg va gay clubs for hookups st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریانتھا کمارا کا متبادل نیا سری لنکن فیکٹری منیجر تعینات

سانحہ سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا کی ہلاکت کے بعد نئے سری لنکن منیجر اسانکا فرنینڈو نے فیکٹری کا چارج سنبھال لیا۔

فیکٹری ذرائع کے مطابق نئے سری لنکن منیجر کو پریانتھا کمارا کے متبادل پروڈکٹ ڈویلیپمنٹ مینجر بھرتی کیا گیا ہے۔

فیکٹری مالک اعجاز بھٹی نے واقع کے چندر روز بعد سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور پریانتھا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

دورے کے بعد فیکٹری مالک نے اعلان کیا تھا کہ پریانتھا کی جگہ پر سری لنکن باشندہ ہی اس کا متبادل ہوگا۔

اسانکا فرنینڈو نے چارج سنبھال کر کام معمول کے مطابق شروع کر دیا ہے۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق تحقیقات میں مزید نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں 3 دسمبر کو مشتعل افراد نے توہین مذہب کے نام پر پریانتھا کمارا کو فیکٹری میں تشدد کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔

پریانتھا کے قتل کی حکومتی اور عوامی سطح پر پُرزور مذمت کی گئی اور اس سانحہ کے ذمہ داران کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.