بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلزپارٹی سندھی مہاجر تفریق پیدا کررہی ہے,حافظ نعیم الرحمن

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی بل کے خلاف سندھ اسمبلی پر احتجاجی دھرنے کے چھٹے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جان لیں ان کا پالافرینڈلی اپوزیشن سے نہیں جماعت اسلامی سے ہے،بلدیاتی بل کے خلاف ہم کراچی کے ساڑھے تین کروڑ اور صوبے کے چھ کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ جب مئیر کے پاس مالیاتی اختیار ہی نہیں ہوگا تو وہ کیا کام کرے گا ،سعید غنی غلط بیانی نہ کریں میڈیا کا سامنا کریں اور ثابت کریں کتنا اختیار دیا ہے، سندھی مہاجر تفریق کا الزام ہم پر لگانے والے جان لیں کہ یہ کام آپ کو اور آپ کی ایم کیو ایم کو مبارک ہو،ایم کیو ایم نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پیپلزپارٹی سندھی مہاجر تفریق پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی بل کی منظوری کے پر تمام جماعتوں کے ورکرز نے ہمیں سپورٹ کیاہے جس پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کل رات موسم کی شدت اور بارش کے باوجود دھرنے کے شرکاء کے حوصلے بلند تھے،میں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے موسم کی سختی کو برداشت کیا،آج دھرنے کوچھ دن ہوگئے مگر اس کے باوجود سندھ حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی مگر وہ پریشان بھی ہیں کہ کیا کیا جائے،انہوں نے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی صاحب آپ جماعت اسلامی سے وہ ڈیل نہیں کرسکتے جو آپ فرینڈلی اپوزیشن سے کیا کرتے تھے،جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور سندھ کے دوسرے بڑے شہروں کے اختیار کی بات کررہی ہے ،یہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام اور صوبے کے چھ کروڑ عوام کا مقدمہ ہے جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔انہوں نے کہا کہ جب مئیر کے پاس مالیاتی اختیار ہی نہ ہوگا تو وہ کیا کام کرے گا ،سعید غنی غلط بیانی نہ کریں میڈیا کا سامنا کریں اور ثابت کریں کتنا اختیار دیا ہے،کے ڈی اے کو سٹی گورنمنٹ کے ماتحت کردیا گیا تھا لیکن پھر آپ نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا،ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے نام پر سب کھانچے چلائے جارہے ہیں،آپ تو سندھ پر قابض ہیں سندھ کے عوام کا استحصال کرتے ہیں،سندھی مہاجر تفریق کا الزام ہم پر لگانے والے جان لیں کہ یہ کام آپ کو اور آپ کی ایم کیو ایم کو مبارک ہو،ایم کیو ایم نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پیپلزپارٹی سندھی مہاجر تفریق پیدا کررہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.