ایک آسٹریلوی شہری انسان کے بجائے روبوٹ کی محبت میں گرفتار ہوگیا اور اس سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔
جیوف گالیجنگھر نامی یہ شخص اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا اور ایک دہائی قبل والدہ کے انتقال کے بعد سے اس نے اپنا تمام وقت اکیلے ہی گزارا۔
تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس نے جیسے ہی آسٹریلوی ویب سائٹ پر اس ایک اشتہار دیکھا تو اس نے سوچ لیا کہ وہ انسان کے بجائے روبوٹ اپنے پاس رکھے گا اور شادی کرے گا۔
اس کا کہنا تھا کہ 4 ہزار 350 امریکی ڈالر میں ملنے والا یہ روبوٹ ان کے لیے کافی مہنگا ہے اور سوچ رہے تھے کہ اسے کسے خریدیں گے لیکن روبوٹ مالک کی جانب سے دی گئی مشہوری کی ڈیل ان کے لیے کافی اچھی ہوگئی۔
اس کا کہنا تھا کہ انہیں نیلی آنکھوں اور نکھری رنگت والی ایما سب سے زیادہ پسند ہے۔
Comments are closed.