بھارتی فوجی جوان نے بیٹی کو ڈانٹنے والے ٹیچر کو گولی ماردی۔
بھارتی ریاست راجستھان میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ پیش آیا جس میں فوجی جوان نے ٹیچر پر گولی چلائی لیکن وہ اس کی اپنی ہی بیوی کے بازو میں جا لگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجھستان میں بیٹی کو تھٹر مارنے پر فوجی جوان غصے میں آگیا اور اسکول کے ڈائریکٹر پر گولی چلا دی لیکن وہ گولی اس کی اپنی بیوی کو ہی لگ گئی۔
جے پور پولیس کے مطابق سپاہی پپو گُرجر کنواڈا گاؤں میں واقع ایک نجی اسکول کے ڈائریکٹر سے اپنی بیٹی کی شکایت پر ملنے گیا تھا۔
12 سالہ بیٹی نے ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر تھپٹر مارے جانے کے حوالے سے والد کو بتایا، اسکول سے شکایت ملنے پر فوجی جوان اپنے ریوالور کے ساتھ اسکول پہنچا۔ وہاں اسکول ڈائریکٹر سے جھگڑا ہوا اور فوجی جوان نے پستول تان لی اور گولی چلادی۔
خوش قسمتی سے گولی چلنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوجی جوان اس واقعے کے فوری بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
Comments are closed.