mature hookup app best hookup subredduts app for plane hookups hookup Stafford CT daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عابد علی پی سی بی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر خوش

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے پی سی بی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عابد علی کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ایوارڈ ملنا اضافی حوصلہ افزائی ہے نہ بھی ملے دکھ نہیں۔

عابد علی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وطن کی نمائندگی ایسا ایوارڈ ہے جو ہر لمحہ بہتر کارکردگی کے لئے متحرک رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو صحت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2021 کے ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کیٹیگریز میں میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر، ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، ویمنز کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.