پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکا دینے والے عمران خان کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کون جانتا تھا کہ ثاقب نثار کے صادق و امین کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پے در پے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس بھیانک چہرے پر پردا ڈالے رکھنے پر الیکشن کمیشن کے سابق عہدے دار بھی جواب دہ ہیں۔
Comments are closed.