آج 11 فروری کو شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے 37ویں یوم شہادت کے موقع پر برسلز میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سامنے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا۔
منفی درجہ حرارت کے باوجود مظاہرہ میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی گئی۔
اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں مقبول بٹ کی تصاویر اور مختلف بینرز اٹھا کر بھارتی حکومت اور بھارتی فورسز کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور بین الاقوامی دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تنازع کے پر امن سیاسی حل اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
شرکائے مظاہرہ نے بھارتی حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ قائد جے کے ایل ایف یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
Comments are closed.