وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ فنانس بل کی منظوری میں دو ، چار دن کی تاخیر ہوئی تو کوئی ایشو نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت ترین نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 12 جنوری کی تاریخ طے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے لیے فنانس بل کی منظوری میں دو، چار دن اوپر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہاکہ سپلیمنٹری فنانس بل کل سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا،ہو سکتا ہے 4 روز میں ضمنی مالیاتی بل سینیٹ سے کلیئر ہو جائے ۔
ان کا کہنا تھاکہ سینیٹ سے آنے کے بعد بل قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔
Comments are closed.