وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو کریڈٹ دیتا ہوں، وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ملک سے بھاگے نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دو پارٹی سسٹم کو توڑا، یہ آسان نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیراعظم ہاؤس میں شاہانہ دعوتیں چلتی تھیں، عمران خان نے بچت کی۔
شبلی فراز نے ن لیگی قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج تک نہیں بتایا لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیسے لیے، رائے ونڈ کے محل بنا رکھے ہیں، قبضہ کیا ہوا ہے ان کو غریب کا احساس ہوسکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا، اصل مسئلہ غریب لوگوں کا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب لوگوں کے لیے اسپتال بنایا، دنیا پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کے نام سے جانتی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھوکا نہیں مرتا، پاکستان میں بھارت والا حال نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں 900 ارب روپے سے اوپر پرافٹس ہوئے ہیں۔
Comments are closed.