چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ امریکا نے پرانے ڈالر لینے بند کیے تو پاکستانیوں کے کروڑوں ڈالرز ردی بن جائیں گے۔
ملک بوستان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اسٹیٹ بینک 100 انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں سے سمجھوتے کی اجازت دے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے پرانے ڈالر لینے بند کردیے تو عوام کے کروڑوں ڈالر ردی بن جائیں گے۔
ملک بوستان نے مزید کہا کہ باقاعدہ چینل سے ڈالر خرید کر اپنے ڈالر اکاؤنٹ میں انہیں رکھنے والوں کو نہ روکا جائے۔
Comments are closed.