وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔
بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔
وزیر بلدیات نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملاقات کی دعوت دی۔
حافظ نعیم الرحمان نے ناصر حسین کی دعوت پر کہا کہ آپ کے ساتھ چائے ضرور پئیں گے لیکن جب تک بلدیاتی قانون کو واپس نہیں لیا جاتا دھرنا جارہی رہے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ صوبائی وزراء کی جانب سے رابطے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم زبانی جمع خرچ پر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔
جماعت اسلامی کی بلدیاتی قوانین سے متعلق تجاویز اور ترامیم سندھ اسمبلی میں پیش نہیں کی گئیں، ضرورت پڑنے پر گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا رخ بھی کرسکتے ہیں۔
دھرنے کے چوتھے روز خواتین نے بھی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی۔
حافظ نعیم الرحمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 7 جنوری کو دھرنے میں شریک ہوں گے۔
Comments are closed.