جاپان میں نئے سال کی تعطیلات سے قبل دفاتر میں خصوصی طور پر یوم صفائی منایا جاتا ہے۔ چاہے فیکٹری ہو یا کارخانہ، شو روم ہو یا آفس، سرکاری دفتر ہو یا نجی دفتر ہر فرد پر لازم ہے کہ صفائی کے کاموں میں حصہ لے، گھروں میں بھی یوم صفائی خصوصی اہتمام سے منایا جاتا ہے۔
جاپانیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صاف ستھری جگہ پر کام کرنے میں برکت ہوتی ہے۔ لہٰذا نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے نئے سال کی تعطیل سے ایک روز قبل دفاتر کی بھرپور صفائی کی جاتی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ گھروں میں بھی یومِ صفائی خصوصی اہتمام سے منایا جاتا ہے جہاں ماں باپ اور بچے پورے گھر کی دیواروں، کھڑکیوں اور فرش کی خصوصی صفائی کرتے ہیں۔
Comments are closed.