سینیٹ انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کو پنجاب میں جھٹکا لگ گیا، مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
خرم لغاری نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار حلقے کے ایشوز پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ جب عوام کے ہی مسائل حل نہیں ہونے تو پھر کیا فائدہ؟۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے ساتھ دیگرارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔
خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سے بھی استعفا دیا تھا۔
Comments are closed.