hookup Wyoming homemade hookup galaxy s10 stereo hookup dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایسی یادیں ہیں جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے، ڈیل اسٹین

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ایسی یادیں ہیں کہ جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 

پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ کا 18 سالہ انٹرنیشنل کرئیر اختتام پذیر ہوا، حفیظ نے جہاں کئی میچ وننگ اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلوائی تو وہیں انہیں کیرئیر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ کیریئر میں بولر اور بیٹر کے درمیان میدان میں اگر جنگوں کی بات کی جائے گی تو اس میں محمد حفیظ اور ڈیل اسٹین کی کرکٹ جنگ کا تذکرہ بھی لازمی ہوگا جسے کرکٹ شائقین نے خوب انجوائے بھی کیا تھا۔ 

تاہم اب محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیل اسٹین نے ان کے لیے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ کے ساتھ بہت بڑی جنگیں ہوئیں، لیکن دن کے اختتام پر ہم نے اچھا وقت گزارا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ، لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ ہماری ایسی یادیں ہیں کہ جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شاندار انٹرنیشنل کیریئر پر محمد حفیظ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے اپنے لوگوں کو متاثر کیا اور اچھے انداز میں گیم کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.