وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم نے لاہور میں خاتون کو بلیک میل کرنے والے عامل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے شالیمار ٹاؤن کی خاتون سے 14 لاکھ روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےخاتون سے اس کے شوہر سے صلح کرانے کے عوض رقم وصول کی۔ خاتون کی درخواست پر عامل کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ وصول کیے اور مزید 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
جس پر خاتون نے ملزم کو مزید 4 لاکھ روپے دیے تاہم بقیہ مطالبہ شدہ رقم نہ دینے پر اس نے خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔
Comments are closed.