سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں کراچی میں ناظم جوکھیو کے قتل کیس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سینیٹ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں آئی جی سندھ کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
نمائندہ سندھ پولیس نے اجلاس کو بتایا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مطلوب رکن قومی اسمبلی مفرور ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ ناظم جوکھیو نے تشدد کے باوجود معافی مانگنے سے انکار کیا تو اُسے بے دردی سے قتل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناظم جوکھیو کو قتل کرکے لاش بنگلے کے باہر پھینک دی گئی جبکہ مقتول کی اہلیہ اور بھائی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
اس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو کو پولیس کے بجائے رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی۔
Comments are closed.