امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہر نیا دن حکومت کی نالائقی کی نئی داستان کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نالائقی اور نااہلی کے بحر بےکراں کی مسافر ہے، حکمران جماعت نے منی بجٹ کے ذریعے معاشی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر لاد دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر نیا دن پی ٹی آئی حکومت کی نالائقی کی نئی داستان کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے آئی ایم ایف ڈیمانڈ ایکٹ منظور کیا تو ملکی خود مختاری خطرے میں پڑسکتی ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔
Comments are closed.