پانچ سابق بھارتی آرمی چیفس مودی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، مسلم نسل کشی کے بیانات پر حکومت کی خاموشی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سابق آرمی چیفس نے سرکاری سرپرستی میں مسلم کش مہم، نفرت انگیز تقاریر اور عوام کو مسلمانوں کے خلاف اکسائے جانے پر حکومت کو خط لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی روکی جائے، نفرت بھڑکانے والوں کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔
سابق آرمی چیفس نے دلی میں ہوئے ہندو مذہبی اجتماع میں مسلمانوں کے خلاف تقریروں پر اظہارِ تشویش کیا۔
انہوں نے بھارتی صدر، وزیراعظم، پارلیمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.