dog screening hookup to laptop cctv grindr hookup tampa funny will send nudes in 20 minutes no hookups galaxy s10 stereo hookup hookup Millerton

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سال 2021 میں بجلی کی قیمت کتنی مرتبہ بڑھی؟

سال 2021 کے دوران بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری رہا، کبھی بنیادی ٹیرف بڑھا تو کبھی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کا بوجھ عوام پر ڈالا گیا، مجموعی طور پرصارفین پر 600 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی89 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، فروری 2021 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھا دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق صرف 30 سے 200 ڈالر مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اب 200 سے 350 ڈالر کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔

فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، مارچ میں 64 پیسے، اپریل میں 43پیسے، مئی میں 26پیسے اور جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 19پیسے سستی ہوئی۔

جون کے بعد تو بجلی مہنگی ہونے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ پھر تھم نہ سکا، جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 37پیسے مہنگی ہوئی۔

اگست میں ایک روپے 95 پیسے، ستمبر میں 2 روپے 52 پیسے اور اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی پونے پانچ روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک بار پھر 4 روپے 33پیسے تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، نومبر 2021 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 68پیسے بڑھایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.