وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا گیا تھا جس سے ملک کے ہر اسپتال میں علاج ممکن ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سوات کی ہر تحصیل میں ریسکیو 1122 کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ضلع بھر میں اس وقت 5 یونیورسٹیز پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز بین الاقوامی یونیورسٹیز کےساتھ معاہدے کررہے ہیں، 15 جنوری سے سوات ایکسپریس وے فیز 2 کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیز 2 سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا، سی پیک میں سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کو شامل کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے مزید کہا کہ چترال سے گلگت تک شاہراہ پر عنقریب کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
Comments are closed.