وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر کو آج عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ایوانِ صدر دوپہر 1 بجے سے 4 بجے شام تک کھولا جائے گا، جہاں تمام آنے والے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایوانِ صدر میں آنے والے عوام کو موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہے۔
ایوانِ صدر کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے بعد شہریوں کو ایوانِ صدر میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔
ترجمان ایوانِ صدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایوانِ صدر کے جنوبی گیٹ سے شہریوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
Comments are closed.