امریکی ریاست کولوراڈو میں جنگل میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ نے باؤلڈر کاؤنٹی میں 1600 ایکڑ اراضی جلا کر راکھ کردی۔
حکام کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے سےسیکڑوں گھر تباہ ہوگئے، جبکہ 33 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔
مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہوٹلز، شاپنگ سینٹرز اور اپارٹمنٹ کمپلیکس آگ کی زد میں آنے سے حکام نے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کولوراڈو کے گورنر نے آگ کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی تاریں گرنے سے اس آگ کی شروعات ہوئی۔
Comments are closed.