پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں 2 روز قبل پلاسٹک ڈرم سے دو خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں خواتین کی شناخت ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، جبکہ ملزمان کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جاں بحق خواتین شادی شدہ اور آپس میں بہنیں تھیں، ملزمان نے دونوں خواتین کے علاوہ ایک بہن کے شوہر کو بھی قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس کو دو روز قبل ماموں کانجن کے علاقے سے گزرنے والے گندے نالے میں موجود ایک پلاسٹک ڈرم سے 22 سالہ اور 24 سالہ دو خواتین کی لاشیں ملی تھیں، جن کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے۔
Comments are closed.