آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کرنے کا اعلان کردیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے ہوگی۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں69 اعشاریہ 63 روپے کم کی گئی ہے۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 320 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
Comments are closed.