پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو مبارک ہو انھوں نے سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا، آج عمران خان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، ساڑھے 3 سو ارب روپے کے ٹیکس مزید منہگائی لے کر آئیں گے۔
کراچی میں مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ منی بجٹ میں اشیاء خورونوش سمیت عام آدمی کے استعمال کی ہر شے مہنگی ہوجائے گی۔
لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کابس چلے تو سانس لینے پر بھی ٹیکس لگادے، نئے بجٹ میں کھاد، کنولا بیج، سولر پینل، آبپاشی کی چیزوں سمیت ہر چیز پر ٹیکس ہے لیکن توشا خانہ کے تحفوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں جائے گا۔
Comments are closed.