casusl hookup review what is hud hookup app knoxville hookups best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پر کورونا وائرس کے کاری وار جاری ہیں  جس کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا ٹیموں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شیڈیولڈ میچز اور بی بی ایل کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے آج رات روانہ ہوں گے، فخر زمان بی بی ایل کی ٹیم برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

گزشتہ روز میلبرن اسٹارز اسپورٹ اسٹاف میں سے ایک شخص کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور میچ ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے اور ان پی سی آر ٹیسٹ میں 7 کھلاڑیوں اور 8 اسپورٹ اسٹاف کے ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ 

میلبرن اسٹارز ہی نہیں سڈنی تھنڈرز کے بھی چار کرکٹر کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد اب لازمی سات روزہ آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔

بی بی ایل ہی نہیں ایشیز سیریز پر بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ 

وکٹ کیپر بیٹر ٹریوس ہیڈ کوویڈ19 کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، میچ ریفری ڈیوڈ بون بھی کوویڈ کا شکار ہو چکے ہیں جن کہ انگلینڈ کیمپ میں سات افراد کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔

آسٹریلین بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹار اور پرتھ اسکروچرز کے درمیان میچ منسوخ کردیا گیا

پاکستان کے کرکٹرز بھی اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش کے لیے موجود ہیں، حارث روف میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں، ان کے بارے اطلاع ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ 

 دوسری جنب شاداب خان، محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون بھی آسٹریلیا میں موجود ہیں اور فخر زمان آج برسبین ہیٹ کو جوائن کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.