آسٹریلین بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹار اور پرتھ اسکروچرز کے درمیان میچ منسوخ کردیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل میلبرن اسٹار کے اسٹاف ممبر کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے باعث میچ منسوخ کیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میلبرن اسٹار کے ان سب کھلاڑی اور اسٹاف ممبرز کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جو متاثر اسٹاف ممبر کے رابطے میں تھے مگر مناسب وقت میں نتائج نہیں آ سکے جس وجہ سے میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔
آسٹریلوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ میچ کی نئی تاریخ اعلان جلد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑی حارث رؤف آسٹریلین بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
Comments are closed.