قائداعظم ٹرافی میں نادرن کے بیٹر محمد ہریرہ کا کہنا ہے کہ فائنل میچ میں ناکامی پر مایوس ہوں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ آخری میچ میں ناکامی پر مایوسی ہوئی لیکن خیبر پختونخوا کو مبارک جنہوں نے بہتر کرکٹ کھیلی۔ اب وائٹ بال کرکٹ کا وقت ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمدللّٰہ ڈیبیو سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنا میرے لیے قابلِ فخر بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے مزید محنت کرتا رہوں گا، آپ سب کا شکریہ۔
خیال رہے کہ محمد ہریرہ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی ٹورنامنٹ میں لیڈنگ اسکورر بن گئے ہیں۔
کراچی میں جاری ایونٹ کے دوران محمد ہریرہ قائداعظم ٹرافی کے اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے۔
نادرن کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد ہریرہ نے اپنے اولین سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیسٹ اسٹار شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بنے تھے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پانچویں بار قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے، کے پی نے دو سال میں لگاتار پانچ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ اپنے نام کیے ہیں۔
Comments are closed.