مسلم لیگ نون کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہری اس سے پہلے کبھی اتنے مایوس نہیں ہوئے، اس صورتحال کے معاشی سلامتی پر اثرات پڑیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام کا براہ راست قومی سلامتی سے تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دور حکومت معاشی بے انتظامی اور خراب گورننس کے باعث بدترین ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ حکومت خود تو عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ منی بجٹ سے ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بدترین ہوجائیں گے، منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کیلئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا۔
Comments are closed.