لاہور ہائیکورٹ نے جمیل احمد کی بطور ڈی جی نیب لاہور تقرری کے خلاف درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار نے ادھوری معلومات کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا۔
جسٹس عائشہ ملک نے وکیل محمد ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی، عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار بتانے سے قاصر رہا کہ اس نے کس بنیاد پر کیس دائر کیا۔
درخواست گزار کا پورا کیس اس بنیاد پر تھا کہ تقرری کے لیے اشتہار نہیں دیا گیا لیکن وہ یہ نہیں بتاسکا کہ ڈی جی نیب کی تقرری میں کیا بے قاعدگی ہوئی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت میں درخواست تفتیش کے لیے دائر نہیں کی جا سکتی، درخواست گزار نے ادھوری معلومات کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا تاکہ عدالت کے ذریعے بنیادی معلومات لے کر کیس بہتر بنا سکے۔
عدالت نے قرار دیا کہ ان حالات میں یہ درخواست قابل سماعت نہیں اس لیے خارج کی جاتی ہے۔
Comments are closed.