خاتون کے ساتھ ہاتھی کے مذاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں ایک خاتون ہاتھی کے ساتھ تصویر بنوانے کی کوشش کرہی ہے لیکن ہاتھی خاتون سے مذاق کرنے کا انداز اپنائے ہوئے ہے۔
ویڈیو کلپ میں نظر آرہا ہے کہ ہاتھی پہلے تو خاتون کی ہیٹ چرانے لینا ہے لیکن چند لمحے بعد یہ واپس بھی کردیتا ہے، تاہم اسکی واپسی کے لیے خاتون اس سے درخواست کرتی ہیں۔
اس ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل آیا ہے۔ امریکی باسکٹ بال پلیئر ریکس چپمین نے خاتون اور ہاتھی کے اس مذاق پر مبنی ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔
انھوں نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ایک ہاتھی ایک خاتون سے مذاق کررہا ہے، اور یہ دونوں بہت ہی اچھے لگ رہے ہیں۔‘
Comments are closed.