خیرپور میں شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کے مبینہ اغواء کی کوشش کے الزام میں مرکزی ملزم صفدر وسان کو گرفتار کرلیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔
متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم صفدر وسان سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے، صفدر وسان کے خلاف رانی پور تھانے میں بس میں لڑائی اور تشدد کے دو مقدمات درج ہیں، ایک مقدمہ متاثرہ لڑکی اور دوسرا مقدمہ یونیورسٹی طالبعلم کی مدعیت میں درج ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد چند روز قبل ملزم صفدر وسان کو معاف کرچکے ہیں۔
چند روز قبل ملزم نے یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی تھی بس میں موجود دیگر طلبا نے مزاحمت کرکے اغواء کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔
Comments are closed.