best site to hookup with older woman best hookup subredduts cctv grindr hookup tampa hookup Mount Ephraim homemade hookup dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف شرائط قوم کیلئے سخت آزمائش بن چکیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط قوم کے لیے سخت آزمائش بن چکیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف 22 کروڑ عوام کو پاؤں کی زنجیریں اور ہتھکڑیاں پہنا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف منی بجٹ کے ذریعے عوام کی گردن میں غلامی کا طوق ڈالنا چاہتا ہے، پاکستان میں بجلی گیس کی قیمتیں آئی ایم ایف طےکرتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہر وعدے اور اعلان سے یوٹرن لے لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے طے ہونے والی شرائط قوم کے سامنے لائی جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ استعماری طاقتیں اور مالیاتی ادارے ہماری حکومتوں کو ڈکٹیشن پر چلاتے ہیں، پی ٹی آئی ساڑھے 3 برس بعد بھی بے سمت اور عوامی مسائل سے لاتعلق ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی سےقوم اب ایسے پناہ مانگتی ہے جیسے شیطان سے مانگی جائے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ، ماضی کی حکمران جماعتوں اور ڈکٹیٹروں کی پالیسیاں یکساں رہیں، حکمران اشرافیہ مال بناتی رہی اور غریبوں کے گھروں میں فاقے جاری رہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹ کر جائیدادیں اور جاگیریں بنانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں روپے کی قدر میں 54 فیصد کمی ہوئی، مہنگائی کے طوفان اور روپےکی فری فال کی ذمہ دارحکومت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.