secure hookup site burley bike hookup cancer man and hookups glasgow hookups dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی واپسی سے متعلق مجھے بہتر معلومات نہیں، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مجھے بہتر معلومات نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کے ہمراہ جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف جب بھی وطن واپس آئیں گے، قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال میں مہنگائی نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے ہوئی، ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی جو کہ اب 18 فیصد ہوگئی ہے۔

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے، جس ملک سے موازنہ کریں ہمارے ہاں مہنگائی کی شرح دگنی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکس بڑھنے کا مطلب ہے غریب کی جیب سے زیادہ پیسا نکلتا ہے، ہم بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے لیکن مہنگائی کو کنٹرول کیا تھا۔

وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی علی محمد خان نے کہا ہے کہ میں کبھی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی باہر ڈسکس نہیں کی ہے۔

محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ تین سال میں قرضوں میں 21 کھرب روپے کا اضافہ ہوا لیکن ایکسپورٹ میں 1 فیصد گروتھ بھی نہیں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.