گجرات میں10سالہ نورالاسلام کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا۔ پوسٹ مارٹم میں بچے پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔
نور الاسلام کو گزشتہ روز اس کی سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
صدر تھانہ جلالپور جٹاں کے علاقے جھمٹ رانجھا کے 10 سالہ بچے نور الاسلام کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاش اس کے ماموں کے حوالے کردی گئی ہے۔
پوسٹ مارٹم میں تشدد ثابت ہو گیا ہے، پولیس نے اس کی سوتیلی ماں کو تشدد اور قتل کے جرم میں حراست میں لے لیا ہے۔
محلے والوں کا کہنا ہے کہ نور الاسلام کی سوتیلی ماں کا رویہ پہلے بہت اچھا تھا، اس نے ہی بچے کا اسکول میں داخلہ کروایا لیکن اچانک ہی اس کا رویہ تبدیل ہوگیا۔
Comments are closed.