قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 169 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
قائداعظم ٹرافی کا ڈے اینڈ نائٹ فائنل کراچی میں نادرن اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا گیا۔
خیبرپختونخوا کے 348 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم 214 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں فتح کا تاج کے پی کی ٹیم کے نام ہوا۔
ناردرن کی طرف سے محمد ہریرہ 57 اور فیضان ریاض 49 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے جبکہ کپتان عمر امین 33، محمد نواز 26 اور حیدر علی 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دوسری اننگز میں خیبرپختونخوا کے ساجد خان نے 5، محمد وسیم اور افتخار احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیبرپختونخوا کے افتخار احمد جنہوں نے فائنل کی پہلی اننگز میں سنچری اسکور کی تھی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ناردرن کے روحیل نذیر قائداعظم ٹرافی کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔
قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 374 اور دوسری اننگز میں 365رنز بنائے تھے۔
ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں 256 اور دوسری اننگز میں 214رنز تک محدود رہی اور یوں ٹرافی کے حصول میں ناکام رہی۔
Comments are closed.