پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی خود مختاری سرنڈر نہ کریں، خدا کے لیے نہ مِنی بجٹ لائیں اور نہ اسٹیٹ بینک بل لائیں، عوام کا احساس کریں۔
اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ترمیمی فنانس بل کے دوران حکومت کا بھرپور مقابلہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مِنی بجٹ بل اور اسٹیٹ بینک بل آرہا ہے، اس میں ہم خود مختاری سرنڈر کرنے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ملک کی معاشی خود مختاری سرنڈر نہ کرے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ سُنا ہے کہ کوئی مِنی بجٹ لایا جارہا ہے۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور گیس کی قلت نے عوام کا بُرا حال کر رکھا ہے، مِنی بجٹ سے لوگوں کے دکھوں میں اضافہ ہوگا، سب کو مل کر اسے روکنا ہوگا۔
Comments are closed.