قومی سلامتی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے پر سینیٹ میں اپوزیشن کے احتجاج پر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا گیا لیکن اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ جب قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وردی والے آتے ہیں تب تو اپوزیشن دوڑی چلی آتی ہے۔
اپوزیشن نے سینیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ کیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا یہ کون سی قومی سلامتی پالیسی ہے جس پر پارلیمان میں بحث نہیں ہوئی، جسے پارلیمان نے دیکھا تک نہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اس اجلاس کا اس لیے بائیکاٹ کیا کیونکہ وزیرِ اعظم عمران خان اس کمیٹی اجلاس میں نہیں آتے۔
Comments are closed.