لاہور کے علاقے کاہنہ میں کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والے نومولود کو پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک نومولود کوڑے کے ڈھیر پر پڑا ہے، جس پر پولیس نے فوری ریسپانس کیا۔
پولیس نے نومولود کو کپڑے میں لپیٹا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے اس کی زندگی بچالی۔
پولیس کے مطابق نومولود کی کچرے کے ڈھیر پر پڑا ہونے کی اطلاع کسی شہری نے دی، بچہ اب بالکل ٹھیک ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے انسانی جان بچانے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.