گورنر شاہ فرمان نے میئر پشاور کا ٹکٹ دینے پر کروڑوں روپے لینے کے ارباب محمد علی کے الزام پر انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ارباب محمد علی نے گورنر پر میئر پشاور کے ٹکٹ دینے کے عوض رقم لینے کا الزام لگایا تھا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں الزامات اور اندرونی اختلافات میں شدت آگئی تھی اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کے بھائی اور پارٹی رہنما ارباب محمد علی نے ایک ویڈیو میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن تعلیم پر میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں فروخت کرنیکا الزام عائد کیا تھا۔
دوسری جانب میئر پشاور کی نشست کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش نے ٹکٹ کے عوض پارٹی قائدین کو رقوم دینے کی تردید کرتے ہوئے ارباب خاندان کو پارٹی کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ کسی کو پیسے نہیں دیئے۔
Comments are closed.