بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور ایف آئی آر، تعمیر کے ذمہ دار افسران کے تعین کیلئے پولیس افسران کی ٹیم تشکیل

کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کے اہم کردار افسران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پولیس کی اعلٰی سطحی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایسٹ زون مقدس حیدر کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے انچارج ایس ایس پی ایسٹ انوسٹی گیشن الطاف حسین ہونگے۔

نسلہ ٹاور کی تعمیر کے کیس میں ڈی آئی جی ایسٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے 5رکنی تحقیقاتی ٹیم بنادی، پولیس کی جانب سے ایس بی سی اے افسران کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ممبران میں ایس پی جمشید ڈویژن فاروق بجرانی، ڈی ایس پی یوسف، ایس ایچ او فیروزآباد انسپکٹر خوشنود جاوید اور ایس آئی او انسپکٹر نثار احمد شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم فیروز آباد تھانے میں درج مقدمے کی شفاف تحقیقات کرے گی۔

پولیس ٹیم سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کی غیرقانونی تعمیر کے ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.