مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ دے دی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے دعویٰ سے کہا کہ نواز شریف ہفتوں میں پاکستان نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 2022ء سے پہلے حکومت پر سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا سن کر حکومت کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ ن لیگی قائد کی واپسی کا راستہ کون بنارہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی پاکستانی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے؟ پی ٹی آئی کے خلاف ہر شخص احتجاج کررہا ہے۔
دوران پروگرام وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آنا چاہتے ہیں، ان کو واپس لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوگا۔
Comments are closed.