وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے ایک بیان میں وفاقی وزیر پر الزام لگایا تھا کہ حکومت کل کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی ہے۔
اس پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں، جاوید لطیف کو خط لکھا تھا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں زیر سماعت معاملے پر عدالت جانے اور چیئرمین کمیٹی جانیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے کل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو طلب کررکھا ہے۔
اس حوالے سے جاوید لطیف نے کہا تھا کہ حکومت کل کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی، حکومت اب قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی بھی بلڈوز کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری قائمہ کمیٹی کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
Comments are closed.