آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین عبدالرحیم ناصر کا کہنا ہے کہ حکومت نے صنعتوں کو 75 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی کی یقین دہانی کروادی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزاہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحیم ناصر نے کہا کہ مارچ تک ریٹ 9 ڈالرز ہونگے، جب کہ مارچ سے دوبارہ ساڑھے 6 ڈالرز ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے جنوری کے بعد سپلائی بڑھانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر توانائی حماد اظہر نے پہلے بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو سبسڈی پر گیس نہیں دیں گے کیونکہ اس سبسڈی کا ایکسپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Comments are closed.