وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کا محور پاکستان کے شہریوں کا معاشی تحفظ ہے۔
اعلامیے کے مطابق شہریوں کے معاشی تحفظ سے ملک کی سلامتی منسلک ہے، اس لیے قومی سلامتی پالیسی منظور کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے اس پر کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں تمام متعلقہ وفاقی اداروں سے طویل مشاورت کی گئی۔
کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ پالیسی سازی کے عمل میں صوبائی حکومتوں، ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹرز سے بھی طویل مشاورت کی گئی ہے۔
Comments are closed.