خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں برقعہ پوش خواتین کا دھرنا کئی گھنٹوں سے جاری ہے، احتجاج کے دوران گیس اور بجلی کے بل جلادیے گئے۔
خواتین مظاہرین نے نماز ظہر سڑک پر ادا کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں 18 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جبکہ 14 گھنٹے گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ نہ ہم کھانا پکاسکتے ہیں اور نہ ہی روزمرہ کے امور انجام دے سکتے ہیں، زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔
شاہراہ پر خواتین کے دھرنے کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جو ناکام رہے ہیں۔
قاضی اشفاق چوک پر دیے گئے دھرنے میں موجود خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ڈپٹی کمشنر یقین دہانی نہیں کرائیں گے، روڈ بند رہے گا۔
Comments are closed.