کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں کو ناشتے اور نہ ہی کھانے کے کی تیاری کے وقت گیس ملتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی کے حکومتی دعوے اب تک دعوے ہی ہیں۔
ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سردی بڑھتے ہی گیس کا پریشر کم نہیں بلکہ انتہائی کم ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیس ہیٹر اور گیزر تو دور کی بات ہے چولہا جلانا ہی مشکل ہوگیا ہے۔
Comments are closed.