مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم کے ساتھ ناانصافی و زیادتی ہورہی ہے، لوکل گورنمنٹ کا قانون لاکر ناانصافی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ باہر سے لوگوں کو لاکر یہاں نوکریاں دی گئیں، ہم نے تمام مظالم کے خلاف لوگوں سے درخواست کی تھی۔
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سوچ کے بعد ہمیں نئی سوچ ملی، ہمیں اپنے نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑی تو کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہیں۔
Comments are closed.