hookup Millerton hookup Vincentown New Jersey best really free hookup sites cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔

صدر عارف علوی نے بھارت میں نوبل انعام یافتہ خاتون مدر ٹریسا کے خیراتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کیے جانے پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مدرٹریسا کے خیراتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کیے جانے سے فاشسٹ ہندوتوا ملک کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہاپسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا اور کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کیخلاف نعرے لگائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کےساتھ عیسائیوں پر بھی انتہا پسندوں کے حملے جاری ہیں، حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے نوبل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے بھارت بھر میں تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

پیر کو مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی نے بھارت بھر میں اپنے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیم کے غیرملکی فنڈز کے اکاؤنٹ کو آپریٹ نہ کریں کیونکہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈز کی وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔

کیتھولک تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی ہے، جہاں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں اور انہیں مفت سہولیات میسر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.