وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے وزیر برائے مواصلات کو 3 سال میں ہائی وے اتھارٹی کو 99 ارب روپے کی آمدن پر شاباشی دی۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی کل آمدن میں 3 سالوں میں 124 اعشاریہ 50 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 99 ارب روپے ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ حکومت نے کسی ٹول پلازہ کے اوپر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آمدن میں یہ اضافہ گورننس کو بہتر کر کے حاصل کیا گیا جن 3 موٹر ویز پر ٹیکس بڑھتا ہے اس کا معاہدہ پچھلی حکومت 20 سال کے لیے کر کے گئی تھی یعنی سنہ 2034 تک۔
این ایچ اے کی تین سالوں کی کُل آمدن دیکھ کر اسد عمر بھی حیران رہ گئے اور مراد سعید کو شاباشی دے ڈالی۔
Comments are closed.